صومالیہ،13مارچ(ایجنسی) تنخواہیں نہ ملنے پر صومالیہ کی فوج کے سینکڑوں اہلکاروں نے ملکی دارالحکومت موغادیشو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک برس سے زائد عرصے سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ مظاہرین
نے موغادیشو میں سڑکیں بلاک کر کے ارد گرد کی دوکانیں اور ریستوران بھی بند کروا دیے۔ بعد ازاں اعلیٰ فوجی حکام کے کہنے پر مظاہرین واپس چلے گئے۔ صومالیہ میں گزشتہ ماہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے صدر محمد عبداللہ محمد نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔